آئی پی ایل کے پیسوں سے زیادہ آسٹریلیا کے لیے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کو ترجیح دیتا ہوں، مچل سٹارک نے بھارتی کھلاڑیوں کے زخم پر نمک چھڑک دیا
آئی پی ایل کے پیسوں سے زیادہ آسٹریلیا کے لیے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کو ترجیح دیتا ہوں، مچل سٹارک نے بھارتی کھلاڑیوں کے زخم پر نمک چھڑک دیا
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ میں شکست کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا یا جا رہا ہے اور سب ناقدین ایک ہی بات کر رہے ہیں کہ بھارتی کھلاڑی فرنچائز کرکٹ کو زیادہ توجہ دے رہے ہیں جس کی وجہ سے انٹرنیشنل ایونٹس میں ناکامیوں کا سامنا ہے ۔ سابق بھارتی ہیڈ کوچ روی شاستری کا بھی کہنا ہے کہ بھارتی کھلاڑیوں کو سوچنا ہو گا کہ انہوں نے فرنچائز کرکٹ کو اہمیت دینی ہے یا پھر بھارت کے لیے کھیلنا ہے ۔آئی پی ایل میں بہت زیادہ پیسے شامل ہونے سے تما م کھلاڑیوں کی توجہ اس طرف ہے ۔ ایسے میں آسٹریلوی کھلاڑی مچل سٹارک نے بھارتی سورماؤں کے زخم پر نمک چھڑک دیاہے۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ آئی پی ایل کے پیسوں سے زیادہ آسٹریلیا کے لیے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کو ترجیح دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں آئی پی ایل سے لطف اندواز ہوا جیسے میں 10 سال پہلے یارکشائر سے لطف اندوز ہوتا تھا،لیکن آسٹریلیا سب سے پہلے ہے.ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل جیسے میچ میں موقع ملنے پر شکر گزار ہوں ،پیسہ آنے جانے والی چیز ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ میں اب بھی امید کرتا ہوں کہ ینگ کرکٹرز اپنے ملک کے لیے ٹیسٹ کرکٹ میں نمائندگی کرنا چاہتے ہیں۔ فرنچائز کرکٹ میں پیسہ بنانا بہت آسان ہے ۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں