جناح ہاوس حملے کے الزام میں گرفتار درجنوں افراد بے گناہ قرار

پنجاب پولیس نے شناخت پریڈ کے بعد بے گناہ قرار 

دیے گئے افراد کے نام مقدمے سے خارج کر دیے

جناح ہاوس حملے کے الزام میں گرفتار درجنوں افراد بے گناہ قرار، پنجاب پولیس نے شناخت پریڈ کے بعد بے گناہ قرار دیے گئے افراد کے نام مقدمے سے خارج کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق 9 مئی کو لاہور میں واقع جناح ہاوس پر ہوئے حملے کی تحقیقات کے دوران اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس کی جانب سے 9 مئی کو جناح ہاوس حملے اور دیگر واقعات کے الزام میں گرفتار کیے گئے کئی افراد کو شناخت پریڈ کے بعد مقدمے سے الگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

پولیس نے کل 26 افراد کو بے گناہ قرار دیا ہے جس میں سے 25 افراد کو شناخت پریڈ جبکہ ایک شخص کو بنا شناکٹ پریڈ کے بے گناہ قرار دیا گیا، ان افراد کے نام 9 مئی واقعے کے مقدمے سے خارج کر دیے گئے۔
پولیس کے مطابق بے گناہ قرار دیے گئے 26 افراد مقدمہ کی تفتیش کے سلسلے میں گرفتار کیے گئے 296 افراد میں شامل تھے۔ پولیس کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ 9 واقعات کی تفتیش کے سلسلے میں گرفتار کیے گئے 296 افراد میں سے اب تک 184 افراد کی شناخت پریڈ مکمل کی جا چکی۔


واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے پانچ شہروں میں 9 مئی کے واقعات الزام میں ہزاروں افراد گرفتار کیے گئے۔ گرفتار ہزاروں افراد میں سے 3 ہزار 280 ملزمان کی شناخت کا عمل مکمل کیا جا چکا۔ دوسری جانب خیبرپختونخواہ میں 9مئی کے جتھہ بردار حملوں میں ملوث 3 ہزار 700 ملزمان گرفتار کیے گئے جس میں 1200 افراد پر دہشت گردی کے دفعات سمیت 82 مختلف مقدمات بھی درج ہوئے۔ سرکاری حکام کے مطابق ملٹری تنصیبات پر حملوں میں ملوث 38 ملزمان کو ملٹری کورٹس کے حوالے کر دیا گیا ہے، جن میں زیادہ تر پی ٹی آئی کے کارکنان شامل ہیں۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

Pressured by the IMF, the government withdrew the tax amnesty scheme

سمندری طوفان،ساحلی پٹی کے شہروں سے لوگوں کا انخلا جاری