سابق وزیراعظم کو معلوم ہی نہیں تھا کہ سندھ ہے کہاں، مراد علی شاہ کا چیئرمین تحریک انصاف سے متعلق دعویٰ

سابق وزیراعظم کو معلوم ہی نہیں تھا کہ سندھ ہے کہاں، مراد علی شاہ کا چیئرمین تحریک انصاف سے متعلق دعویٰ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم  عمران خان کو پتہ ہی نہیں تھا کہ صوبہ سندھ کہاں واقع ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں سیلاب کے دوران 6 چکر لگائے مگر سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف کو علم ہی نہیں تھا کہ سندھ کہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سیلاب کے معاملے پر بیرونی ذرائع سے 2 ارب ڈالر حاصل کئے، اتنی بڑی رقم کا 4 ماہ میں انتظام کرنا بہت بڑی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں 3 یو سی چیئرمین گرفتار ہیں، گرفتار ہونے والا میئر کا ووٹ کاسٹ کرنے ضرور آئے گا، ایم کیو ایم بائیکاٹ نہ کرتی تو نتائج مختلف ہوتے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے دعویٰ کیا کہ سندھ کے تمام اضلاع میں پیپلزپارٹی کی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بنے گی۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

Pressured by the IMF, the government withdrew the tax amnesty scheme

سمندری طوفان،ساحلی پٹی کے شہروں سے لوگوں کا انخلا جاری

جناح ہاوس حملے کے الزام میں گرفتار درجنوں افراد بے گناہ قرار