کراچی: بپرجوائے بپھر گیا، گرد آلود تیز ہوائیں چلنے لگیں
کراچی: بپرجوائے بپھر گیا، گرد آلود تیز ہوائیں چلنے لگیں
موجودہ سمندری طوفان کے دوران سطحِ سمندر کا درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہا ہے،جواد میمن کراچی کی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار 160 پرٹیکیولیٹ میٹرز رہی،کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پرآگیا
کراچی میں طوفان بائپرجوئے کے اثرات نظر آنے لگے، تیز گرد آلود ہوائیں چلنے لگیں تاہم کئی مقامات پر نصب سائن بورڈ تاحال ہٹائے نہ جا سکے۔طوفان بائپرجوئے کے خدشے کے باوجود کراچی کی ضلعی انتظامیہ نے احکامات ہوا میں اڑا دیے کراچی میں مشرق اور شمال مشرق سے 40 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کوکراچی میں چلنے والی ہوائوں کی رفتار 36 سے 45 کلو میٹر فی گھنٹہ رریکارڈ کی گئی ہے ۔جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 37 فیصد ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے بتایاکہ کئی سال سے بحیرہ عرب کے طوفانوں کی تعداد اور شدت میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ طوفان بپرجوائے نے ابتدائی مرحلے میں ہی شدت پکڑ لی تھی۔
موسمیاتی تجزیہ کار نے بتایاکہ موجودہ سمندری طوفان کے دوران سطحِ سمندر کا درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہا ہے، سطحِ سمندر کا درجہ حرارت 30 سے 32 درجے معمول سے زیادہ ہے۔جواد میمن کے مطابق 5 سے 6 سال سے بحیرہ عرب شدید متحرک ہوتا جا رہا ہے، اسی سال 5 ٹروپیکل سسٹم بھی بحیرہ عرب میں بنے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ آنے والے وقتوں میں طوفانوں کی شدت اور تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
دوسری جانب طوفان بائپرجوئے کے خدشے کے باوجود کراچی کی ضلعی انتظامیہ نے کمشنر کراچی کے احکامات کو نظر انداز کر دیا۔شارعِ قائدین پر عمارتوں پر لگے بڑے سائن بورڈ اب تک موجود ہیں۔طوفان بپر جوائے کے پیشِ نظر کمشنر کراچی نے شہر بھر میں لگے بل بورڈز فوری طور پر ہٹانے اور کمزور درخت جو گر سکتے ہیں انہیں کاٹنے کا حکم دیا تھا۔کمشنر کراچی کے حکم کے باوجود متعلقہ اداروں کے کان پر جوں تک نہ رینگی اور یہ بورڈز اب بھی موجود ہیں جو خدانخواستہ کسی حادثے کا سبب بن سکتے ہیں
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں