گرمی کی شدت میں بے انتہا اضافے کے بعد ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری

 وسطی پنجاب ، خطہ پوٹھوہار ،خیبر پختونحوا ، مشرقی بلوچستان اورکشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر ژالہ باری کا بھی امکان، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم جبکہ وسطی وجنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا ،تاہم وسطی پنجاب ، خطہ پوٹھوہار ،خیبر پختونحوا ، مشرقی بلوچستان اورکشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم بالائی پنجاب، بالائی بلوچستان اورکشمیر میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی،سب سے زیادہ بارش رائولاکوٹ38،کوٹلی 3، ژوب 14، اورماڑہ 2، بار کھان ایک، بنوں 27، گجرات 14،جہلم ،چکوال 2، منگلہ ،گوجر ا نولہ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،ِ ہفتہ کو ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق سبی46، جیکب آباداوردادو میں 45ڈگر ی سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

Pressured by the IMF, the government withdrew the tax amnesty scheme

سمندری طوفان،ساحلی پٹی کے شہروں سے لوگوں کا انخلا جاری

جناح ہاوس حملے کے الزام میں گرفتار درجنوں افراد بے گناہ قرار