روس سے آنے والے تیل کی ترسیل آج سے شروع،قیمت میں 30 سے 40 روپے کمی کا امکان

روس سے آنے والے تیل کی ترسیل آج سے شروع،قیمت میں 30 سے 40 روپے کمی کا امکان
روس سے آنے والا تیل کی ترسیل آج سے شروع ہو گی۔ حکام وزارت پیٹرولیم کے مطابق روسی تیل سے پاکستانی میں پیٹرول سستا ہو جائے گا،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 سے 40 روپے تک کمی متوقع ہے۔ وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ روس سے آنے والا پہلا جہاز لنگر انداز ہو چکا ہے،جہاز کو آف لوڈ کرنے میں 3 دن لگ جائیں گے۔

دوسرا جہاز بھی ایک ہفتے میں آجائے گا،دوسرے جہاز میں 60 سے 65 ہزار ٹن تیل ہو گا۔ انکا کہنا تھا کہ روس سے 1 لاکھ ٹن تیل کا معاہدہ ہے جو دو جہازوں پر آئے گا۔ انہوں نے بتایا کہ آذر بائیجان سے کم قیمت ایل این جی کارگو معاہدہ ہوا،آذر بائیجان ہر ماہ کم قیمت پر ایل این جی کا ایک کارگو دے گا۔ خارجہ پالیسی پر بات کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ سابق حکومت نے ملک کی خارجہ پالیسی خراب کی،گزشتہ حکومت ٹویٹر پر اپنی خارجہ پالیسی چلا رہی تھی۔
قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان نئے تعلقات کا آغاز ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے قوم سے اپنا ایک اور وعدہ پورا کیا ہے، یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہوئی روس کا پہلا رعایتی خام تیل کا کارگو کراچی پہنچ گیا ہے۔ ہم خوشحالی،اقتصادی ترقی اور توانائی کی حفاظت اور سستی کی طرف ایک ایک قدم آگے بڑھ رہے ہیں۔ یہ پاکستان کے لیے روسی تیل کا پہلا کارگو ہے اور پاکستان اور روسی فیڈریشن کے درمیان نئے تعلقات کا آغاز ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ میں ان تمام لوگوں کی تعریف کرتا ہوں جو اس قومی کوشش کا حصہ رہے اور روسی تیل کی درآمد کے وعدے کو حقیقت میں بدلنے میں اپنا حصہ ڈالا۔ واضح رہے کہ کراچی بندر گاہ پر پہنچنے والا خام تیل بردار روسی جہاز کا نام ’پیور پوائنٹ‘ ہے۔ 183 میٹر لمبے روسی جہاز پیور پوائنٹ میں 45 ہزار میٹرک ٹن تیل لدا ہے۔ جبکہ روس سے تیل پاکستان آنے کے بارے میں لوگ مختلف قیاس آرائیاں کررہے ہیں تاہم سب سے اہم سوال جو ہر پاکستانی کے ذہن میں ہے وہ یہ کہ درآمد شدہ تیل کا ایندھن کی بلند قیمتوں پر کیا اثر پڑے گا؟

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

Pressured by the IMF, the government withdrew the tax amnesty scheme

سمندری طوفان،ساحلی پٹی کے شہروں سے لوگوں کا انخلا جاری

جناح ہاوس حملے کے الزام میں گرفتار درجنوں افراد بے گناہ قرار